سونے کی نئی حیران کن قیمتیں
23 جولائی 2020 (17:46) 2020-07-23

کراچی :لاہور:ملک بھر میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، قیمتیں بڑھنے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ساڑھے 8 سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 24 ڈالرفی اونس بڑھ گئی، عالمی منڈی میں سونا ایک ہزار 880 ڈالرفی اونس تک پہنچ گیا، سونے کی قیمت بلندترین سطح سے 32 ڈالرفی اونس کی دوری پر ہے، اگست 2011 میں سونے کی قیمت ایک ہزار 912 ڈالر فی اونس کی سطح پرگئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔


ای پیپر