file photo

اپوزیشن نے کلبھوشن یادیو کی اپیل سے متعلق آرڈیننس کی مخالفت کر دی
23 جولائی 2020 (15:36) 2020-07-23

اسلام آباد: اپوزیشن نے حکومت کو کلبھوشن یادیو کی اپیل سے متعلق آرڈیننس ایوان میں پیش نہ کرنے دیا۔

پینل آف چیئرمین امجد علی نیازی نے آرڈیننس سے متعلق نکات پڑھنا شروع کیے تو پہلے خواجہ آصف نے تنقید کی اور پھر بلاول بھٹو نے اپنی تقریر کے اختتام پر یہ کہتے ہوئے پہلی بار کورم کی نشاندہی کی کہ کلبھوشن کیلئے آرڈیننس کی منظوری پر ان کا ضمیر نہیں مانتا ، اس لیے وہ کورم کی نشاندہی کرتے ہیں ، جس کے بعد کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس موخر کردیا گیا۔

اس دوران اپوزیشن ایوان سے باہر چلی گئی ، دوبارہ اجلاس شروع کیا گیا تو اپوزیشن واپس نہ آئی ، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کل گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔


ای پیپر