file photo

پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کیلئے سب سے زیادہ محفوظ ملک قرار
23 جولائی 2020 (12:10) 2020-07-23

اسلام آباد: پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، ایٹمی اثاثوں کے تحفظ میں پاکستان بھارت سے چھ پوائنٹس کی برتری لے گیا، این ٹی آئی نے نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ میں پاکستان کو ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کیلئے ذمہ دار ترین ریاست قرار دیا، گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کی پلس ون ریٹنگ، پاکستان 19، بھارت 20 ویں پوزیشن پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے 41 جبکہ پاکستان نے 47 پوائنٹس حاصل کئے، ایٹمی تنصیبات کے تحفظ میں بھی پاکستان، بھارت سے بازی لے گیا۔ بھارت کے 53 پوائنٹس جبکہ پاکستان کا اسکور 58 ہے۔

گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کی پلس ون ریٹنگ، این ٹی آئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا دیگر 22 ممالک سے موازنہ کیا جائے تو اثاثوں کے تحفظ میں پاکستان 19ویں اور بھارت 20 ویں نمبر آتا ہے۔


ای پیپر