کوئٹہ :دھماکے کی آواز سے گو نج اُٹھا
23 جولائی 2019 (23:48) 2019-07-23

کوئٹہ : کوئٹہ میں دہشتگردوں کا ایک اور وار ،مشرقی بائی پاس پر ہونے والے دھماکے میں 2افراد جاں بحق 12سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ پہنچا دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکے کی خبر ملتے ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیاگیا۔


ای پیپر