کرکٹ ورلڈ کپ ٹی 20کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع
23 جولائی 2019 (21:27) 2019-07-23

سڈنی : آئی سی سی مینز اور ویمنز ورلڈ کپ ٹی 20کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کے اعلان اور اس کی فروخت کے ابتدائی مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے، پاکستان سمیت 10ٹیموں پر مشتمل ویمنز ایونٹ 21فروری سے 8مارچ تک کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طورپر 23میچ شیڈول ہیں۔دنیا کی 16بہترین مینز ٹیموں کا میلہ 18اکتوبر سے 15نومبر تک 8مختلف مقامات پر لگے گا، آئی سی سی کی جانب سے ٹکٹوں کی قیمت کم سے کم 20ڈالر رکھی گئی ہے، بچوں کے لیے یہ 5ڈالر ہوگی۔

 ویمنز ایونٹ دیکھنے کے خواہشمند منگل سے آن لائن ٹکٹ بک کراسکتے ہیں تاہم مینز ایونٹ کے لیے پہلے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے جو 7اکتوبر تک جاری رہے گا۔پاکستانی مینز ٹیم اپنی مہم کا آغاز 24اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراونڈ سے کرے گی، پاکستان دوسرا میچ 83اکتوبر کو کوالیفائیر ٹیم کے ساتھ اسی گرانڈ پر کھیلے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا جوڑ 31 اکتوبر کو برسبین میں پڑے گا، 3 نومبر کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ایڈیلیڈ اوول میں مدمقابل ہوں گی جب کہ 6 نومبر کو پاکستانی ٹیم کوالیفائر ٹو کے خلاف میلبورن کرکٹ گراونڈ میں ایکشن میں دکھائی دے گی، فائنل 15 نومبر کو میلبورن میں رکھا گیا ہے۔


ای پیپر