بلاول بھٹو نے خارجی محاذ پر عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا
23 جولائی 2019 (17:53) 2019-07-23

کراچی :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بڑے محاذ پر وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کو خارجی معاملات پر غیر مشروط حمایت کرنے کیلئے تیار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے عمران خان کو اس وقت اپنی حمایت کا یقین دلایا جب وزیر اعظم پاکستان اہم ترین دورے پر امریکہ میںہیں ، بلاول کا کہناتھا مجھے وزیراعظم کی غیر جمہوری، غیر سیاسی اور مہلک معاشی پالیسیوں پر تحفظات ہیںمگر پاکستان کے مفاد کیلئے ہمیشہ حمایت کروں گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا عمران خان کے رویے کے باوجود ہمیں وسیع تر قومی مفاد کو مد نظر رکھنا ہوگا، ہر ایک کو دنیا کو پاکستان کے ساتھ انگیج کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنی چاہئے، ضروری ہوا تو معیاری تنقید بھی کروں گا.

انہوں نے کہا مجھے وزیراعظم کے بیرون ملک رویئے اور خصوصی طور پر امریکہ میں جلسے پر بھی اعتراض ہے، عمران خان نے وزیراعظم پاکستان بننے کے بجائے پی ٹی آئی چیئرمن کے طور پر خود کو پیش کیا۔


ای پیپر