فیصل آباد ریلی :مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج
23 جولائی 2019 (16:57) 2019-07-23

فیصل آباد: انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ریلی نکالنے اور جلسہ کرنے پر مریم نواز اور مسلم لیگ (ن)کے کئی رہنما وں کے خلاف مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ نشاط آباد، سرگودھا روڈ، سمن آباد اور فیکٹری ایریا میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ، رانا ثنا اللہ کی اہلیہ اور داماد ک خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں، ان مقدمات میں پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر سندھ زبیر عمر، مصدق ملک، جاوید لطیف، طلال چوہدری، ارکان اسمبلی علی عباس، فقیر حسین ڈوگر، حامد رشید، رائے حیدر علی اور جعفر علی ہوچہ سمیت دیگر رہنما بھی بطور ملزم نامزد کئے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنما وں اور ارکان اسمبلی پر درج مقدمات میں انتشار پھیلانے، غیر قانونی جلسہ، نقص امن اور سانڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔


ای پیپر