فوٹو بشکریہ فیس بک

ملک میں مون سون کا تیسرا سپیل بھی برسنے کو تیار: محکمہ موسمیات
23 جولائی 2019 (13:53) 2019-07-23

لاہور: مون سون کا تیسرا سپیل بھی برسنے کو تیار، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سمیت اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

25 سے 27 جولائی کے درمیان بڑے دریاؤں میں کہیں اونچے اور کہیں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا خدشہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ چناب اور جہلم کے کناروں کے مکینوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی میں آج بھی بوندا باندی کا امکان، گزشتہ روز کی بارش سے ڈیڑھ سو فیڈرز ٹرپ ہوئے۔ بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہ ہوسکی۔ اندرون سندھ کے بیشتر حصوں میں بادل موجود ہیں حید آباد، سکھر سمیت کئی علاقوں میں آج بھی بارش متوقع۔

پشاور، دیر، چترال سمیت خیبر پختونخوا میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع۔ کوئٹہ، چترال، بارکھان، ژوب قلات سمیت بلوچستان میں آج بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔


ای پیپر