Source : Yahoo

نوازشریف اور مریم نوازکے گھرکوسب جیل قراردینے کیلئے درخواست دائر
23 جولائی 2018 (16:27) 2018-07-23

لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکے گھرکوسب جیل قراردینے کیلئے درخواست سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں دائرکر دی گئی۔

نوازشریف اورمریم نوازکے گھرکوسب جیل قراردینے کی درخواست میں وفاق،چیف سیکریٹری پنجاب،سیکریٹری داخلہ اورآئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نوازشریف 3باروزیراعظم رہے ہیں اس لئے گھرکوسب جیل قراردیاجاسکتاہے،عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف اورمریم نوازکے گھرکوسب جیل قراردینے کاحکم دیاجائے۔


ای پیپر