براڈ شیٹ کا معاملہ پاناما ٹو بننے جارہا،شیخ رشید احمد
23 جنوری 2021 (23:34) 2021-01-23

اسلام آباد:  وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاز ہے کہ براڈ شیٹ کا معاملہ پاناما ٹو بننے جارہا ہے اس کی تحقیقات کا معاملہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ اس معاملے پر 45 دن میں حقائق سامنے آجائیں گے پھر قوم فیصلہ کرے گی ۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ براڈ شیٹ  سے متعلق کمیٹی میں کوئی وزیرنہیں ہوگا صرف ماہرین  شامل ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ شیخ عظمت سعید نے والیم 10 پڑھی ہوئی ہے وہ سب جانتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ اپوزیشن قوم کو بے وقوف  بنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول الیکشن جیتنے کا جشن منارہے ہیں یہ کبھی  استعفے نہیں دیں گے۔ پیپلزپارٹی  کبھی سندھ حکومت کی قربانی نہیں دے گی۔  یہ ضمنی انتخابات اور الیکشن کے انتخابات میں بھی حصہ لیں گے۔ اپوزیشن جو حربے استعمال کرلے بالآخر مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔


ای پیپر