نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو طلب کرلیا
23 جنوری 2021 (17:38) 2021-01-23

پشاور: نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو 26 جنوری کو طلب کرلیا۔ نیب خیبرپختونخوا نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء  الرحمان کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضیاء الرحمان کو 26 جنوری کو نیب آفس طلب کیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان پر کمشنریٹ افغان مہاجرین میں غیرقانونی بھرتیوں اورکرپشن کے الزامات ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمان کو مشینری کی خریداری میں غبن، غیرقانونی تعیناتی، پروموشن اورآمدن سے زیادہ اثاثہ جات کے الزامات پر جواب کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نیب نے مولانا فضل الرحمان کو بھی طلب کیا تھا جس پر انہوں نے نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ نیب کے حوالے سے انہوں نے کہا تھا کہ میں نیب کو سرے سے مانتا ہی نہیں ہوں، تو ان کے سامنے پیش کیوں ہوں؟ 


ای پیپر