Life, people, miserable, inflation, Pakistan, PTI government
23 جنوری 2021 (14:26) 2021-01-23

لاہور: مہنگائی کے طوفان میں پستی عوام کا جینا محال ہو گیا ، اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی ، عوام کہتے ہیں آئے روز اشیاء کی بڑھتی قیمتوں نے انکی زندگی کا سکون چھین لیا ہے۔ انکا مطالبہ ہے حکومت مہنگائی پر قابو پائے تاکہ لوگ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

لاہور میں مرغی کا گوشت دو سو چالیس روپے فی کلو ہوگیا ، سبزیاں اور پھل بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ، فیصل آباد میں بھی کوکنگ آئل چینی آٹے سمیت اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہری پھٹ پڑے۔

ملتان میں ٹماٹر کی قیمت میں کمی آئی تو سبز مرچ نے ڈبل سنچری مکمل کر لی ، چینی 90 اور 15 کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار روپے کا ملنے لگا۔

حیدرآباد میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں شہری پوچھتے ہیں کس سے فریاد کریں۔

عوام کا کہنا ہے کہ حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ، مہنگائی تو کم نہ ہوئی البتہ انکی قوت خرید ختم ہوچکی ہے۔


ای پیپر