shibli faraz,broadsheet,exposed,politics,NRO,Panama
23 جنوری 2021 (14:14) 2021-01-23

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ معاملے نے این آر او کی سیاست کو آشکار کیا۔یہ اپوزیشن کیلئے پانامہ ٹو ثابت ہو گا۔پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی۔ (ن) لیگی رہنما اب جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگی رہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔براڈ شیٹ معاملے نے این آر او سیاست کو آشکار کیا۔یہ ان کیلئے پانامہ ٹو ثابت ہو گا۔ عمران خان غریبوں کیلئے کینسر ہسپتال ٗ یونیورسٹیز بنا رہے تھے تو نواز شریف زرداری غریبوں کو لوٹ رہےتھے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی رہنما اب جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔پختہ عزم اور ثابت قدمی عمران خان کی پہچان ہے۔قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہو گا۔پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی ٗ اس کی جان نکل  چکی ہے۔اپوزیشن کے پاس صرف مایوسی ٗ ناکامی اور ہزیمت رہ گئی ہے۔ منتخب حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والے عوام کی نظروں سے گر گئے ہیں۔


ای پیپر