molana fazal ur rehman,nab,chairman nab,accountabilty
23 جنوری 2021 (12:41) 2021-01-23

پشاور : نیب نے مولانا فضل الرحمن کے بھائی اور داماد کو طلب کر لیاہے ۔ مولانا فضل الرحمن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے داماد اور بھائی کے ذریعے کرپشن کی اور جائیدادیں بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے مولانا فضل الرحمن کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ٗ ایک اور کیس میں انکوائری کھول دی گئی۔ان کے بھائی کو منگل کے روز تفتیش کیلئے طلب کر لیا ۔ مولانا فضل الرحمن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ 2007 میں انہوں نے اپنے بھائی کو پی ایم ایس میں شامل کیا تھا۔

سابق چیف سیکرٹری اور سابق سیکرٹری سٹیبلشمنٹ کو بھی طلب کر لیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ سابق سیکرٹری گورنر کو بھی 27 اور 28 جنوری کو پشاور دفتر میں طلب کر لیا گیا ہے۔نیب نے مولانا فضل الرحمن کے داماد فیاض علی کو بھی 28 جنوری کو طلب کر رکھا ہے۔

مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب کی معان خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور پی ڈی ایم کے شور شرابے کی اصل وجہ یہ ہے کہ کرپشن کے پہاڑوں کو چھپا لیا جائے۔مولانا فضل الرحمن جدید دور کے کرپٹ جادوگر ہیں۔انہوں نے چندے کے پیسے  جمع کئے اور فرنٹ مین کے ذریعے جائیدادیں بنائیں۔اربوں کی کرپشن بچانے کیلئے وہ ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے پر بضد ہیں۔ 


ای پیپر