People, jobs, US President, Joe Biden, pandemic
23 جنوری 2021 (11:29) 2021-01-23

نیویارک: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ملازمت سے محروم نہیں دیکھ سکتے ، نوکریاں دینے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

اپنے پیغام میں جو بائیڈن نے کہا کہ لوگوں کو بھوکے نہیں رہنے دیں گے ، امریکی صدر نے معاشی منصوبوں پر عملدرآمد سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خود کچھ نہ کرنے کی وجہ سے لوگوں کو بے دخل نہیں کر سکتے ، فیصلہ کن اقدامات نہ کیے تو سنگیں معاشی مسائل سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی صدر جو بائیڈن نے عالمی وبا کے بحران سے نمٹنے کیلئے نئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

وبا کے انسداد کے لیے 198 صفحات پر مشتمل منصوبے پر دستخط کرنے کے بعد جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ان کی حکمت عملی سیاسی کی بجائے سائنسی ضروریات پر مبنی ہے۔ اس منصوبے کے تحت ، ویکسینیشن بڑھائے جائے گی ، جہازوں ، بسوں اور ٹرینوں میں سفر کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا جائے گا اور امریکا میں داخل ہونے والے مسافروں کو ٹیسٹ اور قرنطینہ سے گزرنا ہو گا۔


ای پیپر