پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 43 اموات 
23 جنوری 2021 (09:50) 2021-01-23

اسلام آباد: عالمی وبا کے سبب پاکستان میں مزید 43 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ، اور مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 247 ہوگئی ہے ۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کے ایک ہزار 927 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 ہوگئی ہے ۔

ملک میں عالمی وبا کے 4 لاکھ 82 ہزار 771 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 35 ہزار 63 ہے ۔ 

اسلام آباد میں عالمی وبا کے کیسز کی تعداد 40 ہزار 548 ، خیبر پختون خواہ میں 64 ہزار 651، سندھ میں 2 لاکھ 39 ہزار 186، پنجاب میں 1 لاکھ 52ہزار 158 ، بلوچستان میں 18 ہزار 696، آزاد کشمیر میں 8 ہزار753 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 افراد عالمی وبا سے متاثر ہوچکے ہیں ۔ 

عالمی وبا کے سبب سےزیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں ، جہاں 4 ہزار 523 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ جبکہ سندھ میں 3 ہزار 855 ، کے پی کے میں ایک آٹھ سو تئیس، اسلام آبادمیں 461 ، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 192 اور آزاد کمشیر میں 248 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں عالمی وبا کی نئی قسم کی تصدیق کردی ہے ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں عالمی وبا کے نئے وائرس کی نئی قسم پائی گئی ہے ۔ دونوں شہری برطانیہ  سے وطن واپس آئے ۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہناتھاکہ عالمی وبا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں  کے ٹیسٹ لیکر نمونے این آئی ایچ بھجوادیے ہیں ۔  


ای پیپر