US troops, Afghanistan, May 2021, National Security Adviser, Joe Biden
23 جنوری 2021 (09:13) 2021-01-23

نیو یارک: امریکی قومی سلامتی کے نئے مشیر جیک سولیوان نے کہا ہے کہ مئی 2021 تک امریکی افواج افغانستان سے نکل جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے نئے مشیر جیک سولیوان کا افغان ہم منصب حمد اللہ سے ٹیلی فون پر رابطہ ، دونوں رہنماؤں کے درمیان افغان طالبان معاہدے پر گفتگو ہوئی۔ مشیر امریکی قومی سلامتی نے کہا کہ امریکا مستقل جنگ بندی اور دیر پا امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ طالبان کے ساتھ امن معاہدے کا نئے سرے سے جائزہ لے گی ، دیکھنا پڑ گا طالبان نے تشدد کے خاتمے کیلئے دہشتگرد گروپوں سے روابط ختم کر دیئے ہیں۔ جیک سولیوان نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت مئی 2021 تک امریکی افوان افغانستان سے نکل جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے پچھلے سال معاہدے کیا تھا۔

خیال رہے کہ افغان امن کے لیے پاکستان نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سے امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کروانے کیلئے مدد مانگی تھی۔


ای پیپر