پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں غلط ہیں: شوکت یوسف زئی
23 جنوری 2020 (23:17) 2020-01-23

پشاور:صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مخصوص میڈیا گروپ پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں پھیلاتا ہے،پاکستان تحریک انصاف میں کوئی گروپ نہیں ہے،کابینہ میں کوئی اختلاف والی بات نہیں ہے۔

خیبرپختوانخوا حکومت اور وزیراعلیٰ کی ناقص کارکردگی پر تحریک انصاف کے ناراض گروپ کے سلسلے میں میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا محمود خان کو وزیراعظم عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے، جمہوریت میں اختلاف رائے ہے۔ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔ مخصوص میڈیا گروپ پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں پھیلاتا ہے،صوبائی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے بے بنیاد افوائیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی گروپ نہیں ہے، کابینہ میں لڑائی کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں،کابینہ میں کوئی اختلاف والی بات نہیں ہے، ایک مخصوص ٹولہ اس طرح کی افوائیں پھیلاتا ہے،وزیراعظم عمران خان نے جس کو وزیراعلیٰ بنا دیا وہی ہمارا وزیراعلیٰ ہے۔ فاٹا کا انضمام معمولی کام نہیں تھا، کابینہ اجلاس میں کسی قسم کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا، وزیراعلیٰ پوری طرح بااختیار ہیں، تھرپارکر اب پوری پیپلزپارٹی کا ہے، کوئی مخالف نہیں رہا۔


ای پیپر