یورپ دنیا میں عورت پر مظالم میں بھی سب سے آگے
23 جنوری 2020 (19:14) 2020-01-23

برسلز: یورپ میں عورت کے خلاف تشدد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

یورپی شماریاتی آفس "یورو سٹیٹ" کی سال 2017 کے اعداد و شمار سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک میں سے فرانس، جرمنی اور برطانیہ میں عورتوں کے قتل کی شرح سب سے بلند رہی اور ان میں بھی فرانس پہلے نمبر پر رہا۔فرانس میں ایک سال کے دوران 601عورتوں کو قتل کر دیا گیا اور برطانیہ میں ہر تین میں سے ایک عورت کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

جرمنی میں 380، برطانیہ میں 227اور اسپین میں 113عورتیں مردوں کے ہاتھوں قتل ہوئیں۔اٹلی میں سال 2018کے دوران قتل ہونے والی عورتوں کی تعداد 142رہی۔ترکی کی قومی اسمبلی کے عورت مرد مساوی مواقع کمیشن کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین ممالک میں 15سال سے بڑی ہر 3عورتوں میں سے ایک، مردوں کے ہاتھوں جسمانی یا جنسی تشدد کا سامنا کر رہی ہے۔


ای پیپر