اتحادیوں کیساتھ معاملات طے ہوگئے :جہانگیر ترین
23 جنوری 2020 (18:23) 2020-01-23

ساہیوال :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی حکومت کے زراعت کے ایڈوائزر جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی پچھلی حکومت کی وجہ سے ہوئی ہے، پچھلی حکومت نے ڈالر، گیس، بجلی کے ریٹ کو مصنوعی طو رپر روکے رکھا تھا اور گنے کی قیمت مہنگی ہونے سے چینی کی قیمت بڑھی ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں جہانگیر ترین نے کہاکہ کمزور حکومت کا شور صرف میڈیا کی حد تک ہے اور شام کو چینلز پر بیٹھ کر حکومت جانے کی بات کی جاتی ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ ہماری بات طے ہو گئی ہے اور اتحادی اگلے ہفتے کابینہ میں واپس آ جائیں گے جبکہ ملک میں مہنگائی پچھلی حکومت کی وجہ سے ہوتی ہے، پچھلی حکومت نے مصنوعی طور پر ڈالر، گیس، بجلی کے ریٹ کو روکے رکھا تھا اور گنے کی قیمت بڑھنے سے چینی کی قیمت بڑھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کو اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور انہیں معلوم ہے کہ میاں نواز شریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے،میاں نواز شریف کی سیاست اب ختم ہو گئی ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن 2020میں ہی ہوں گے۔


ای پیپر