پاکستان پہنچتے ہی بنگلہ دیشی کپتان کا زبردست پیغام
23 جنوری 2020 (17:52) 2020-01-23

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ہار کا کوئی پریشر نہیں ہے،بنگلا دیشی کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیل کر آئے ہیں، مقابلہ خوب ہو گاجبکہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہاکہ سکےورٹی کے حوالے سے مطمئن ہیں میچ پر اثر نہیں پڑے گا، توجہ کرکٹ پر مرکوز ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قذافی سٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا سری لنکا کیخلاف ہار کا کوئی پریشر نہیںہے ،آئی لینڈر ز کی طرح غلطیاں نہیں دہرائیں گے ،بلکہ بنگلہ دیش کیخلاف بہترین رزلٹ دینے کی کوشش کرینگے ، بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ یا بولنگ کرنے کا فیصلہ کل وکٹ دیکھ کر کروں گا۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، ہماری توجہ گراونڈ میں صرف کرکٹ پر مرکوز ہے سکےورٹی کے حوالے سے زیادہ نہیں سوچ رہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ٹیم اچھی ہے،کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں، نوجوان کھلاڑی ٹیم کے ہمراہ ہیں کسی کھلاڑی کے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کے درمیان کھیلنے کا منتظر ہوں، یہاں واپس آکر اچھا لگ رہا ہے۔سکےورٹی کے حوالے سے مطمئن ہیں میچ پر اثر نہیں پڑے گا، توجہ کرکٹ پر مرکوز ہوگی۔

پاکستان ٹی ٹونٹی کی بہتر ٹیم ہے لیکن ہمارا پچھلے کچھ عرصے سے ریکارڈ بہتر ہورہا ہے، پاکستان کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بی پی ایل میں جونیئرز نے کافی اچھا پرفارم کیا ہے،پاکستان کیخلاف بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مستفیض، تمیم اقبال ٹیم کا حصہ ہیں جو کہ تجربہ کار ہیں، سیریز کے حوالے سے سارے خدشات پیچھے چھوڑ کر جیتنے کےلئے آئے ہیں، نوجوان کھلاڑی بھی لیگ اور ڈومیسٹک میں بہتر کارکردگی دکھا چکے ہیں، پاکستان میں آنے کا تجربہ اچھا رہا ہے، پاکستان کی ٹیم میں عامر اور وہاب کی غیر موجودگی سے فرق نہیں پڑتا، پاکستان کی بولنگ لائن کافی مضبوط ہے،حارث کی بگ بیش لیگ میں کاکردگی متاثر کن تھی، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اپنے پلان اور تیاری کے ساتھ ہی میدان میں اترے گی، خود ٹاپ آرڈر میں کھیلنے کا فیصلہ مےنجمنٹ کی مشاورت سے کروں گا۔


ای پیپر