فائل فوٹو

چین میں جان لیوا وائرس شدت اختیار کرگیا
23 جنوری 2020 (11:26) 2020-01-23

بیجنگ: چین میں جان لیوا وائرس شدت اختیار کرگیا، حکام نے کرونا وائرس کا جغرافیائی مرکز سمجھے جانیوالے شہر وہان میں عوامی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کوئی بھی پرواز یا ٹرین وہان شہر سے باہر نہیں جاسکے گی۔ خطرناک وائرس سے اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

حکام کے مطابق بس اور فیری سروس بھی بند کردی جائے گی، اسپیشل کمانڈ سنٹر برائے انسداد کروناوائرس نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی شہری اجازت کے بغیر شہر نہ چھوڑے، حکومتی اقدام سے وہان شہر کے تقریبا ایک کروڑ 10 لاکھ افراد اپنے ہی شہر تک محدود ہوکر رہ گئے۔


ای پیپر