Image Source : Facebook IK

وزیراعظم ساہیوال واقعہ کی رپورٹ سے مطمئن ہیں‘ فواد چوہدری
23 جنوری 2019 (21:14) 2019-01-23

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ساہیوال واقعہ کی رپورٹ سے مطمئن ہیں۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم ساہیوال واقعہ کی رپورٹ سے مطمئن ہیں‘ معاملہ پولیس ریفارمز سے ہی حل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جو اقدامات اب تک اٹھائے وہ درست ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر سی ٹی ڈی اہلکاروں کا موقف درست نہ ہوا تو انہیں نشان عبرت بنایا جائےگا‘ سی ٹی ڈی کی کارروائی نے شکوک و شبہات پیدا کردئیے ہیں‘ جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔


ای پیپر