Image Source : Facebook

پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی ،شہباز شریف کیخلاف اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ
23 جنوری 2019 (20:27) 2019-01-23

اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی منی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی ہنگامہ آرائی پر وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ ضیاءالحق کے مارشل لا کی پیداوار شہباز شریف اور ان کے چمچوں نے قومی اسمبلی میں افسوسناک رویہ اختیار کیا۔ اپوزیشن کی جانب سے فنانس بل پیش کرنے سے پہلے کیے جانے والے معاہدے کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔ نعیم الحق نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز واپس لیے جائیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے اسد عمر کی تقریر میں خلل ڈالا۔ شہباز شریف کے رویے پر سپیکران کے پروڈکشن آرڈر واپس لیں‘ ملزم پارلیمنٹ میں آ کر شرمناک حرکتیں کرتے ہیں‘ایسے لوگوں کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔


ای پیپر