Image Source : Facebook

 نواز شریف کی زندگی کو خطرہ
23 جنوری 2019 (18:56) 2019-01-23

لاہور :پاکستان مسلم لیگ (ن )کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے‘ والد کی بیماری بڑھ رہی ہے‘رپورٹس کا ابھی تک انتظار ہے‘ہر جگہ دروازہ کھٹکٹایا مگر بے سود رہا۔

بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ میڈیا رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر افشا رپورٹس سے پتا چلتا ہے نواز شریف کی بیماری بڑھ رہی ہے.

رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی سی سے سرکاری رپورٹس کا ابھی تک انتظار ہے‘ ہر جگہ دروازہ کھٹکٹایا مگر بے سود رہا۔


ای پیپر