Image Source : Facebook

شہباز شریف کا وزیر اعظم اور ویر اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
23 جنوری 2019 (18:44) 2019-01-23

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

بدھ کے روز سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا ‘جس میں اظہارخیال کرتے ہوئے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر72 گھنٹے میں رپورٹ سامنے لانے کا کہا گیا جو نہیں لائی گئی‘ ہم نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں جے آئی ٹی نہیں بنائی بلکہ ہائیکورٹ کے جج پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کا اسی رات اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون پر میرے استعفے اور رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا جبکہ رانا ثناء اور ڈاکٹر توقیر نے 48 گھنٹوں میں خود رضاکارانہ طور پر استعفے پیش کیے۔شہبازشریف کا کہنا تھاکہ پنجاب میں آج جو نظام ہے اور جو صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں وہ وزیراعظم کی اجازت کے بغیر ایک کاغذ نہیں ہلاسکتے‘واٹس ایپ پر ہر چیز کی اجازت لیتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ساہیوال پر پہلے وزیراعظم پھر وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ دیں۔


ای پیپر