پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا اعلان کر دیا
23 جنوری 2019 (17:33) 2019-01-23

لاہور :سینئر وزیر عبد العلیم نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بسنت نہیں منائی جائیگی ،ان کا کہنا تھا کہ اگر ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تو اس تہوار کو محفوظ بنا یا جا سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ،عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ محفوظ بسنت کی تیاری کیلئے 4 سے 6 ماہ کی ورکنگ درکار ہے۔ ادارے ذمہ داریاں پوری کریں تو ایسی سرگرمیاں ہو سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈور اور پتنگ کی تیاری رجسٹرڈ ہونی چاہیے اور باقاعدہ نظام وضع ہونا چاہیے، اس کے علاوہ دھاتی تار کے استعمال اور قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کہا کہ بسنت نہ منانے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کر رہے ہیں۔


ای پیپر