Image Source : Facebook IK

سانحہ ساہیوال :وزیر اعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں اہم انکشافات
23 جنوری 2019 (17:08) 2019-01-23

اسلام آباد: سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو نہ صرف جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی گئی بلکہ انہیں اس رپورٹ کی روشنی میں حکومت پنجاب کے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )افسران کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں مقتول میاں بیوی اور ان کی بیٹی بے گناہ ثابت ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کے سربراہ سمیت 3 افسران کو تبدیل کردیا گیا جبکہ 2 افسر معطل کیے گئے اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کےخلاف انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے سفارشات طلب کرلیں اور مسقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی سفارشات طلب کی گئی ہیں۔


ای پیپر