بھارتی حکومت نے آئندہ مالی سال میں حکومتی اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا
23 جنوری 2019 (15:59) 2019-01-23

نیو دہلی: مالی سال 2019/20 میں 11ارب 21 کروڑ ڈالر کا خسارہ، بھارتی حکومت نے یکم اپریل سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال میں حکومتی اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی نجکاری اور 3 ریاستی اداروں کو ضم کرکے ایک کمپنی کی شکل میں فروخت کرنے کا منصوبہ ہے۔ دیگر اداروں میں ٹیلی کمیونکیشنز کنسلٹنٹس انڈیا، انڈین ریلوے اور دیگر ماتحت ادارے مثلاً آئی آر سی ٹی سی، ریل ٹیل کارپوریشن انڈیا اور نیشنل سیڈز کارپوریشن شامل ہیں۔ 3 سرکاری انشورنس کمپنیز کو بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔


ای پیپر