نواز شریف کے تھیلیم اسکین کی رپورٹ غیر تسلی بخش ہے: ڈاکٹرز
23 جنوری 2019 (13:47) 2019-01-23

لاہور: پی آئی سی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے تھیلیم اسکین کی رپورٹ سامنے آگئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق رپورٹ غیر تسلی بخش ہے۔

رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے دل کے پٹھے سخت اور وال بھی معمول سے تنگ ہیں، دل کی شریان میں رکاوٹ پرانی بھی ہو سکتی ہے۔ شریان میں رکاوٹ کے باعث دل کے نچلے حصے کو خون کی سپلائی متاثر ہے۔

نواز شریف کی ای سی جی اور ایکو کارڈیو گرافی رپورٹ بھی غیر تسلی بخش تھیں۔ مرض کی حتمی تشخیص کے لئے نواز شریف کی اینجیو گرافی کی ضرورت بھی پیش آ سکتی ہے۔


ای پیپر