پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اندوہناک حادثے میں شہید
23 جنوری 2019 (13:16) 2019-01-23

اسلام آباد: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ، طیارے کا پائلٹ اندوہناک حادثے میں شہید ۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی ایف سیون پی جی طیارہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں طیارے کا پائلٹ شہید ہوگیا۔

ایف سیون پی جی طیارہ معمول کے آپریشنل تربیتی مشن پر تھا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے۔


ای پیپر