ساہیوال واقعے میں جاں بحق ذیشان اور خلیل کے اہل خانہ نے ممکنہ احتجاج کی کال دیدی
23 جنوری 2019 (12:56) 2019-01-23

ساہیوال واقعے میں جاں بحق ذیشان اور خلیل کے اہل خانہ نے ممکنہ احتجاج کی کال دے دی۔ مقتول مہر خلیل کے بھائی جلیل کہتے ہیں ہمیں کسی کا استعفیٰ نہیں انصاف چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جلیل نے کہا کہ اہلکاروں کے ساتھ کارروائی کا حکم دینے والوں کو بھی تحقیقات کا حصہ بنایا جائے۔ جلیل نے سوال اٹھایا کہ ذیشان اگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا تو پھر کوئی چھاپہ کیوں نہیں مارا گیا؟؟

ادھر مقتول ذیشان کے اہلخانہ نے ذیشان کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کا دعویٰ پھر مسترد کر دیا، ذیشان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ذیشان دہشت گر د نہیں عام پاکستانی شہری تھا۔ انصاف کیلئے جس حد تک جانا پڑا جائیں گے۔


ای پیپر