'دمشق میں دوبارہ فضائی حملہ ہوا تو شام جواب میں تل ابیب کے ایئر پورٹ کو نشانہ بنائے گا'
23 جنوری 2019 (12:33) 2019-01-23

نیویارک: شامی سفیر ڈاکٹر بشرال جعفری نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت روکے ورنہ شام خود اقدامات کرے گا، دمشق میں دوبارہ فضائی حملہ ہوا تو شام جواب میں تل ابیب کے ایئر پورٹ کو نشانہ بنائے گا۔

شامی مندوب نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کی حمایت سے اسرائیل کو شام میں کارروائیاں کرنے کی آزادی ہے۔ اسرائیلی دفاعی افواج نے اتوار اور پیر کو دمشق میں ایئر پورٹ پر بمباری کی تھی بمباری میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔


ای پیپر