فوٹو بشکریہ فیس بک

پنجاب، کے پی سمیت ملک کے بیشتر مقامات پر مزید بارش کا مکان
23 جنوری 2019 (11:08) 2019-01-23

لاہور: موسم کا حال بنانے والوں نے پنجاب، کے پی سمیت ملک کے بیشتر مقامات پر مزید بارش اور شمالی علاقوں میں برف باری کا مکان ظاہر کیا ہے جبکہ دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، پشاور ڈویژن اور اسلام آباد میں مزید بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

شدید ژالہ باری سے لاہور مری بن گیا، سڑکیں سفید ہوگئیں، لاہوری برف دیکھنے گھروں سے باہر نکل آئے اور مناظر کیمروں میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر لگاتے رہے۔ سرگودھا، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب میں شدید ژالہ بازی۔

شمالی علاقوں میں جنت نظیر وادیاں برف سے ڈھک گئیں، کالام، گلگت بلتستان اور مالم جبہ میں برف پڑنے کا سلسلہ جاری۔ سیاحوں کی بڑی تعداد کا تفریحی مقامات کا رخ، خوبصورت مناظر سے محظوظ ہوتے رہے۔ آزاد کشمیر کے علاقوں باغ اور بٹگرام میں برفباری نے دس سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔


ای پیپر