فوٹو بشکریہ آفیشل فیس بک

قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کی وزیر اعظم کی درخواست منظور کرلی
23 جنوری 2019 (10:14) 2019-01-23

دوحہ: قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کی وزیر اعظم عمران خان کی درخواست منظور کرلی۔

وزیراعظم کے قطر کے دورے کے حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے قطری قیادت کو ایک لاکھ پاکستانی افراد کو روزگار فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس کا مثبت جواب دیتے ہوئے قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

وزیر اعظم نے درخواست قبول کرنے پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ قطر نے پاکستانی چاول کی امپورٹ پر پابندی بھی ختم کردی، جبکہ قطر پاکستان میں 2 نئے گیس پاور پلانٹس بھی لگائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے 2022 میں قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے کی بھی درخواست کی اور قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کے منصوبے، زراعت، پٹرولیم، تعلیم، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔


ای پیپر