فوٹو بشکریہ آفیشل ٹوئٹر

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، سرمایہ کاری پیکج میں مزید اضافے کا امکان
23 جنوری 2019 (09:37) 2019-01-23

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران سرمایہ کاری پیکج میں مزید اضافے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاملات طے پا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد دورہ پاکستان کے دوران 30 ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان کرنے والے ہیں، جن میں 18 ارب ڈالرز آسان شرائط پر قرض کی مد میں جبکہ 12 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی، سرمایہ کاری کے معاملات دونوں سربراہوں کی آپس میں ملاقات کے دوران طے پائیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اگلے ماہ پاکستان کا خصوصی دورہ کریں گے۔ سعودی ولی عہد وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کریں گے۔


ای پیپر