Biden and the Middle East: Back to normal?
23 فروری 2021 (16:46) 2021-02-23

واشنگٹن:امریکہ نے اسرائیل فلسطینی تنازعے کےحوالے سے  'دو ریاستوں ' کو مستقل حل قرار دے دیا،امریکی وزیر خارجہ 'انتونی بلنکن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب  سے ٹیلی فونک گفتگو میں دو ریاستی حل کو اسرائیل کے مستقبل کے لیے بہترین حل قراردے دیا۔

  امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جو بائیڈن انتظامیہ فلسطین ، اسرائیل اور مشرق وسطی کے لیے  امن، تحفظ اور خوشحالی پر مبنی اقدامات کی خواہاں ہے۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے پر دو ریاستی حل اسرائیل کے مستقبل کے لیے بہترین ہے،امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ نے اسرائیلیوں، فلسطینیوں اور مشرق وسطیٰ کے بہتر مستقبل کے لیے امریکی نقطہ نظر بیان کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ گابی آشکنازی کے ساتھ ٹیلی فونک کال کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ سمجھتی ہے کہ دو ریاستی حل ہی اسرائیل کے ایک یہودی اور جمہوری ریاست کو یقینی بنانے اور ایک جمہوری فلسطینی ریاست کے ساتھ پُرامن طریقے سے رہنے کا حل ہے۔


ای پیپر