Free Shop
23 فروری 2021 (19:47) 2021-02-23

پیرس:ضرورت مند طلبا کیلئے فلاحی پرچون کے نام سے دکان بنا دی گئی ،فلاحی پرچون فرانس میں ضرورت مند طلبا کیلئے بنائی گئی ہے جس میں ضروریات زندگی کی تمام اشیا مستحق طلبا لے جا سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں ضرور ت مند  طلباء کے لیے فلاحی پرچون کی دکان بنادی گئی،  روزانہ سینکڑوں ضرورت مند طلباء روز مرہ کی اشیائے ضروریہ مفت  حاصل کررہے ہیں۔ 

مسلم ہینڈز فرانس کا ضرورت مند طلباء کو روز مرہ کی اشیا مفت فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ،فلاحی تنظیم نے غیر ملکی طالب علموں کے لیے پیرس میں 'فری شاپ قائم کردی،کورونا کی وبا کے باعث دیار غیر میں مالی اخراجات کے بوجھ سے پریشان طلبا اس دکان  سے اپنی ضرورت کی تمام اشیا مفت لے جاسکتے ہیں۔

مسلم ہینڈز فرانس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مبشر حسن کا کہنا تھاسبزی ہو پھل ہو یا روزمرہ ضروریات کی کوئی بھی چیزفلاحی پرچون کی دکان پر آئیں اور مفت لے جائیں،طالب علموں نے اس اقدام کو خوب سراہا ہے،روزانہ سینکڑوں ضرورتمند طلباء روز مرہ کی اشیائے ضروریہ مفت لے سکتے ہیں ،ڈائریکٹر مسلم ہینڈز فرانس ڈاکٹر مبشر ملک کا کہنا تھا تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہمارا مشن ہے۔

انہوں نے کہا عالمی وبا نے فرانس کے تمام طبقات کی زندگی کو ڈسٹرب کر دیاہے ،لیکن سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ غیر ملکی طلباکا ہے جن کے پاس عالمی وبا کی صورتحال میں نہ تو کوئی کام ہے اور نہ ہی ان طلبا کے پاس کوئی حکومتی امداد ہے ۔


ای پیپر