براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو پیسے ادا کر دیئے
سورس:   فائل فوٹو
23 فروری 2021 (19:34) 2021-02-23

لندن: برطانوی فرم براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق براڈ شیٹ کو تقریباً 45 لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنا پڑ گئے ہیں اور براڈشیٹ کے وکلا نے رقم کی ادائیگی جب کہ شریف فیملی کے وکلا نے رقم وصولی کی تصدیق کی ہے۔

براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو رقم ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اٹیچ کرنے کی درخواست عدالت سے واپس لینے پرلیگل فیس کے اخراجات کی مد میں ادا کی ہے۔کوئن کونسل کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو 20 ہزار پاؤنڈ ادا کیے۔

دوسری طرف شریف فیملی کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے وکلا نے براڈ شیٹ کے دیوالیہ ہونے سے گزرنے کے سبب معاملہ جلد نمٹایا۔

خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف، آصف علی زرداری، بینظیر بھٹو اور دیگر کی پراپرٹیز کا پتہ چلان ےکے لیے 1999 میں اثاثہ جات ریکوری سے متعلق برطانوی فرم براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔

بشکریہ(نیو نیوز)


ای پیپر