Kapil Sharma On Wheel Chair
23 فروری 2021 (18:43) 2021-02-23

ممبئی :کپل شرما کی وہیل چیئر پر موجود تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ،کپل شرما کے مداح سخت تشویش میں مبتلا ہو گئے ،گزشتہ روز کپل شرما کی ائیرپورٹ سے وہیل چیئر پر باہر آتے چندفوٹوگرافرز نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر مداحوں نے مختلف قسم کے سوالوں کے انبار لگا دئیے ۔

کپل شرما نے با لآخر وہیل چیئر پر ائیر پورٹ سے باہر آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی خطرے کی بات نہیں ،چند روز قبل ورزش کرتے ہوئے کمر میں چوٹ آ گئی تھی جس کی وجہ سے کمر میں شدید تکلیف ہے ڈاکٹرز نے فی الحال مکمل آرام تجویز کیا ہے جس کی وجہ سے وہیل چیئر کا استعمال انتہائی ضروری تھا ۔

کپل شرما کا کہنا تھا کہ وہیل چیئر والی تصویر دیکھ کر مداحوں کی طرف سے پریشانی میرے لیے انتہائی مسرت کی بات ہے کہ مداح میرے سے بے انتہا محبت کرتے ہیں ،کپل شرما نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ کمر پر چوٹ لگی تھی جو کچھ دن بعد ٹھیک ہو جائے گی ،انہوں نے فکر کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔


ای پیپر