راشد خان بھی لاہور قلندرز کا ساتھ چھوڑ گئے، اب اگلے سال ہی آئیں گے مگر کیوں؟
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
23 فروری 2021 (18:36) 2021-02-23

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغانستان کرکٹ ٹیم کے باؤلر راشد خان زمبابوے کیخلاف سیریز میں افغانستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کیلئےمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہو گئے ہیں اور اب اگلے سال ہی لیگ کھیلیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق راشد خان نے اپنے پیغام کہا ہے کہ بہت جلد پی ایس ایل کو چھوڑ کر جانا پڑ رہا ہے کیونکہ افغانستان ٹیم کیلئے قومی ذمہ داری نبھانا ہے، لاہور قلندرز اور پرستاروں کی جانب سے ملنے والی محبت اور بھرپور سپورٹ پر شکرگزار ہوں، انشاءاللہ آئندہ سال ملاقات ہوگی۔

 دوسری طرف لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے بھی ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ صرف بہترین کرکٹر ہی نہیں ایک شاندار انسان بھی ہیں، زمبابوے کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کیلئے ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ 

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان لیگ سپنر راشد خان کو منتخب کیا تھا تاہم افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے انہیں صرف دو میچز کھیلنے کیلئے ہی نو آبجیکشن لیٹر (این او سی) جاری کیا جس کے باعث اب وہ وطن واپس روانہ ہو رہے ہیں۔ 


ای پیپر