PM ImranKhanPTI arrives in Colombo a short while ago where he was received by his Sri Lankan counterpart Mahinda Rajapaksa at the airport
23 فروری 2021 (16:18) 2021-02-23

کولمبو :وزیر اعظم پاکستان سر ی لنکا کے دورے پر کولمبو پہنچ گئے ،کو لمبو ائیر پورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان کا والہانہ استقبال کیا گیا ،وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دور ہ پر سری لنکا پہنچ گئے ،وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،مشیر تجارت عبد الرزاق دائو ،معاون خصوصی زلفی بخاری بھی تھے ،وزیر اعظم عمران خان سری لنکا میں صدر اور ہم  منصب سے ملاقات بھی کرینگے ۔

وزیر اعظم سری لنکا مہندراراجا پکسے نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا ،وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ،پاکستان اور سری لنکا کے قومی ترانے بجائے گئے ،وزیر اعظم عمران خان کو توپوں کی سلامی پیش کی گئی ،کولمبو ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کے اعزاز میں پر تپاک استقبال کی تیاریاں کی گئی تھیں ۔


ای پیپر