Lahore Motorway Bus Driver
23 فروری 2021 (15:54) 2021-02-23

لاہوراسلام آباد موٹروے پر مسافروں سے بھر ی بس کے ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑ گیا ،مسافروں نے بروقت صورتحال پر قابو پاتے ہوئے موٹروے پولیس سے مدد طلب کی جس پر موٹروے پولیس اور طبی عملے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بس ڈرائیور کی جان کو بچا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پر موجود بس ڈرائیور کو دروان سفر دل کا دورہ پڑا ،مسافروں سے صورتحال کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر موٹروے پولیس سے مدد طلب کی جس پر موٹروے پولیس اور ریسکیو نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بس ڈرائیور کو نہ صرف ریسکیو کیا بلکہ ڈرائیور کی جان بچا لی ،ڈرائیور نے بھی موٹروے پولیس کی طرف سے بروقت کاروائی پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

واضح رہے موٹرو ے پر جگہ جگہ 130 کی ہیلپ لائن کے بورڈ چسپاں کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے اور ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کو اطلاع دی جاسکے ،دوران سفر مسافروں نے 130 پر کال کرکے موٹروے پولیس سے مدد طلب کی جس کے باعث ایک قیمتی جان کو بچانے میں مدد ملی ۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کوچ ڈرائیور کی موٹروے پولیس نے فوری طبی امداد دے کر جان بچا لی۔ڈرائیور اس وقت  ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ڈرائیور نے فوری طبی امداد دئیے جانے پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بر وقت طبی امداد دے کر جان بچانے پر ہو پولیس کے مشکور ہیں۔


ای پیپر