Chief Justice,justice gulzar,constitutional,Ireland,senate elections,open belting
23 فروری 2021 (15:47) 2021-02-23

سپریم کورٹ میں سینٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کے حوالے صدارتی ریفرنس کیس کی سماعت کل ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔5 رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت  کی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئر لینڈ میں ایوان زیریں میں ووٹنگ کا خفیہ ہونا لازم ہے۔یہ درست ہے کہ ووٹر کا حق اوپن بیلٹ نہیں ہوتا ٗ آئین شہریوں کے ووٹ کی تقدیس کا حامی ہے لیکن ہم یہاں ایوان بالا کی بات کر رہے ہیں۔

رضا ربانی نے کہا کہ ایوان بالا یا زیریں کا مسئلہ نہیں۔ووٹ کے خفیہ ہونے کا معاملہ ہے۔جن ممالک کا حوالہ دیا  جا رہا ہے وہاں پر خفیہ ووٹنگ کا مکمل تقدس بحال ہے۔یہ ضروری نہیں اگرآپ کے پاس متناسب نمائندگی ہے تو آپ کو سینٹ میں بھی وہی اکثریت ملے۔سیٹوں کی تعداد  میں کمی بیشی متناسب نمائندگی نظام میں ہو سکتی ہے۔جہاں ووٹوں کی خرید و فروخت ہو گی قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ جس نے ووٹ بیچا ہوتا ہے وہ حق رائے دہی استعمال کرنے سے پہلے پیسے لے چکا ہوتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عام شہریوں کیلئے ووٹ کا خفیہ رہنا ضروری ہے۔الیکشن کے حوالے سے پاکستان اور آئر لینڈ کا آئینی نظام ایک جیسا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ووٹ کا خفیہ ہونا براہ راست نمائندگی کیلئے ہے۔


ای پیپر