Senate Election 2021
23 فروری 2021 (15:30) 2021-02-23

لاہور : سینٹ انتخابات سے قبل ہی مسلم لیگ ن کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا مل گیا ،الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید کی اپیل بھی مسترد کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے دلائل مکمل ہونے کے بعد پرویز رشید سے متعلق سماعت کا فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں نا اہل قرار دیدیا ،مسلم لیگ ن کے پرویز رشید پر پنجاب ہائوس کے واجبات ادائیگی نہ کرنے پر ان کے سینٹ کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا گیا ،سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے لازمی تھا کہ پرویز رشید تمام واجبات کو کلیئر کرتے ۔

دوسری  طرف مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے انکشاف کیا تھا کہ پرویز رشید 96لاکھ روپے کے نادہندہ تھے جبکہ ان کے اثاثہ جات صرف 23 لاکھ روپے کے تھے ،انہوں نے سینٹ انتخابات میںحصہ لینےاور اپنے او پر موجود 96 لاکھ روپے کے قرض کو اتارنے کیلئے مختلف لوگوں سے قرضہ لینا شروع کر دیا تھا ،واضح مسلم لیگ اور دیگر حمایتی جماعتوں نے مسلم لیگ ن کے پرویز رشید کیلئے پیسے جمع کر کے 96 لاکھ روپے دینے کا بندو بست کر لیا تھا ۔

تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا اقدام الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔ پرویز رشید نے ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔ پرویز رشید نے ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹرنگ آفیسر نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔


ای پیپر