PTI government, rigging, NA-75, Khawaja Saad Rafique, PM Imran Khan
23 فروری 2021 (13:32) 2021-02-23

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ این اے 75 میں دھاندلی نہیں بہت بڑا گھپلا کیا گیا ، ڈسکہ میں ضاباطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی اس لیے این اے 75 میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے مضبوط علاقے میں فائرنگ کرکے لوگوں کو زخمی کیا گیا ، یہی وجہ ہے ٹرن آؤٹ 30 سے 35 فیصد کے درمیان رہا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈز استعمال کرکے قبل از انتخاب دھاندلی کی گئی ، پہلے سرکاری فنڈز سے لوگوں کو ورغلا کر پری پول رگنگ کی گئی ، فائرنگ کرکے ووٹرز میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کا ایک ہی کام ہے مخالفین کو ٹارگٹ کیا جائے ، تحریک انصاف نے کوئی ضمنی الیکشن نہیں جیتا ، یہ سمجھتے ہیں لنگر خانے کھول کر قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو نہ اکنامک کی اور نہ معیشت کی سمجھ ہے ، یہ حکومت عادی ووٹ چور ہے۔ 20 پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ انتخابات لالی پاپ ہوگا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ قوم کو تبدیلی سرکار نے بھوکا مار دیا ہے، یہ حکومت آٹا چوروں کی ہے ۔ ان کا کام عوام کیلئے کچھ نہیں کرنا ، سیاسی مخالفین کو ہدف بنانا ہے ، حکومت کی ناقص پالیسیوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا۔

ادھر خرم دستگیر نے کہا کہ ڈسکہ کی گلیوں اور سڑکوں پر سرعام فائرنگ کی گئی ، عوام سے ووٹ ڈالنے کا حق اس حکومت نے چھینا ہے۔ ووٹ کا عمل سست ، پولنگ کا عمل بند کرکے ان سے حق چھینا گیا۔


ای پیپر