dr ayesha ali,yasmeen rashid,khalid gondal,vc king edward
23 فروری 2021 (13:28) 2021-02-23

لاہور : صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کی کنگ ایڈور ڈ میڈیکل کالج میں تقرری کی خبروں کے بعد اب کالج کے وائس پرنسپل نے کہا ہے کہ تقرری میرٹ پر کی گئی ہے ۔ 

کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد گوندل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چار سپیشلائزڈ فیلڈز میں سنڈی کیٹ کی منظوری کے بعد اشتہارات کے ذریعے تقرری کی گئی۔ایک عہدے پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ علی اور دوسرے پر ڈاکٹر زینب کی تقرری کی گئی ہے۔ دو شعبوں کیلئے آنیوالے امیدوار معیار پر پورا نہیں اتر سکے۔ڈاکٹر عائشہ کی تقرری میرٹ پر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ واحد امیدوار تھیں  جن کے پاس ڈبل فیلو شپ تھی۔ڈاکٹر عائشہ گزشتہ 23 سال سے میڈیکل کی فیلڈ میں ہیں۔برطانیہ جانے سے پہلے ساڑھے تین سال تک اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔

یاد رہے کہ برطانیہ کے ٹیچنگ ہسپتال میں کام کرنے والی ڈاکٹر عائشہ کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر تقرری کر دی گئی ہے۔ڈاکٹر عائشہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی کی صاحبزادی ہیں۔


ای پیپر