ecp,pervez rasheed,rejected,Election Tribunal,request,Senate elections
23 فروری 2021 (11:36) 2021-02-23

الیکشن ٹربیونل کی طرف سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کر دی ہے ٗ وہ سینٹ کے الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے  مسلم لیگ(ن) کے رہنما پرویز رشید کی طرف سے سینٹ الیکشن لڑنے کی درخواست مسترد کر  دی ہے۔ پرویز رشید کی طرف سے اپیل کی گئی تھی کہ ان کے کاغذات نامزدگی غلط وجوہات کی بنا پر مسترد کئے گئے ہیں اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ جسٹس شاہد وحید پر مشتمل سنگل بنچ نے پرویز رشید کی درخواست پر دلائل سنے اور فیصلہ سنایا کہ کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرنگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا جائیگا ۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے تھے اور ان پر پنجاب ہاؤس  کے نادہندہ ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔جس پر (ن) لیگی رہنما نے  الزام لگایا تھا کہ انہیں سینیٹ الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ان کیخلاف جعلی ڈیمانڈ بنائی گئی۔  پرویز رشید نے  کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل میں جانے کا اعلان کیا تھا۔


ای پیپر