Pandemic, patients, Pakistan, NCOC, WHO, vaccine, lockdown
23 فروری 2021 (10:34) 2021-02-23

لاہور: پاکستان میں عالمی وباء کے مہلک وار جاری ، وبا سے مزید 41 افراد جان سے گئے ، اموات کی تعداد 12 ہزار 658 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹے میں ایک ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 ہوگئی ، 5 لاکھ 36 ہزار سے زائد مریض مہلک وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب عالمی وبا نے دنیا بھر میں 24 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کی زندگی کا چراغ گل کر دیا ، جبکہ 11 کروڑ 22 لاکھ سے زیادہ افراد اس مہلک وبا سے متاثر ہوچکے ہیں ، اس وقت بھی 2 کروڑ 19 لاکھ سے زائد ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کر دیا ہے ، 21 جون تک لاک ڈاؤن کی تمام پابندیاں ختم کر دی جائیں گی۔

غزہ میں فلسطینیوں کو عالمی وبا کی ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ روس اور عرب امارات نے غزہ کو ویکسین کی 22 ہزار خوراکیں عطیہ کی ہیں۔

آسٹریلیا میں بھی ملک بھر میں ویکسینیشن مہم کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ اٹلی نے ریجن کے درمیان سفری پابندیوں میں 27 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔


ای پیپر