برے وقت سے ڈرنا والا اوپر نہیں جا سکتا : عمران خان
23 فروری 2020 (23:08) 2020-02-23

میانوالی: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کہ مشکل وقت آپ کو سکھانے کے لئے آتا ہے مشکل وقت سے انسان سیکھتاہے ، جیسے ہی آپ اپنی غلطی کو درست کرتے ہیں تو آپ پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر کھڑے ہو جا تے ہیں ، جو انسان برے وقت سے ڈرجاتا ہے وہ کبھی اوپر نہیں جا سکتا ، جدجہد میں ہی انسانی سیکھتا ہے ، آسان زندگی آپ کی تباہی ہے ، مشکل راستہ آپ کو اوپر لے کر جاتا ہے۔

میانوالی میں نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان مبارک النہیان کو نمل یونیورسٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، متحدہ عرب امارات نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، مشکل معاشی حالات میں سعودی عرب اور چین نے بھی پاکستان کی مدد کی۔گریجویشن کرنے والے طلباء اور ان کے والدین کو مبادک باد پیش کرتا ہوں،والدین کے لیے خوشی کا دن ہے کہ ان کے بچوں نے عالمی معیار کی ڈگری حاصل کی، والدین سنجیدہ نہ ہوں خوشی منائیں یہ خوشی کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت آپ کو سکھانے کے لئے آتا ہے مشکل وقت سے انسان سیکھتاہے ، جیسے ہی آپ اپنی غلطی کو درست کرتے ہیں تو آپ پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر کھڑے ہو جا تے ہیں ، جو انسان برے وقت سے ڈرجاتا ہے وہ کبھی اوپر نہیں جا سکتا ، برے وقت سے کبھی نہ ڈرنا ، کامیابی کا راز یہ ہے کہ برے وقت سے آپ کیسے ڈیل کرتے ہیں اور کیسے سیکھتے ہیں ، جدوجہد کرتے رہو جدجہد میں ہی انسانی سیکھتا ہے ، آپ میں سے دنیا میں آگے وہ جائے گا جو اپنے آپ کو چیلنج کرے گا اور جس کے خواب بڑے ہوں گے ، آسان زندگی آپ کی تباہی ہے ، مشکل راستہ آپ کو اوپر لے کر جاتا ہے۔


ای پیپر